• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا ترجیحات میں شامل ہے، مہ جبین شیراں

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و تحفظ ماحولیات مہ جبیں شیراں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ہنرمند خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا محکمہ ترقی نسواں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ خواتین صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ اپنے خاندان کی ترقی میں بھی کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے تحت ہونے والے ہفت روزہ خواتین ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیکرٹری ترقی نسواں سید سکندر شاہ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری اورنگزیب بادینی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری اور ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں شازیہ ریاض سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماہ جبیں شیراں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ہنر مند ہونے کے ساتھ محنتی بھی ہیں لہٰذا انکو اگر صحیح مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ صوبے کی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے میں محکمہ ترقی نسواں کا اہم کردار ہے محکمہ ہی کی بدولت ہنر مند خواتین کو ایک اچھا ماحول فراہم کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے صوبے کی خواتین معاشی حوالے سے صوبے سمیت اپنے خاندان اور علاقے کے لیے بھی رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے بھی خواتین ایکسپو  میں  شرکت کیلئے آئی ہیں انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی شرکت سے صوبے کی ہنر مند خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا تقریب سے سید سکندر شاہ راحیلہ درانی اور شازیہ ریاض نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید