• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KMC ارکان کی حلف برداری، حافظ نعیم کی تصاویر، عمران کے حق میں نعرے

کراچی(طاہرعزیز/اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مخصوص نشستوں پر 121کامیاب ممبران نے گزشتہ روز کونسل ہال کے ایم سی میں حلف لیا، کمشنر کراچی اقبال میمن نے کامیاب ہونے والے امیدواروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں کے ایم سی پہنچے اور اپنی اپنی پارٹیوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،خاص بات پی ٹی آئی کے ارکان کی اپنے چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی تھی، جماعت اسلامی کے اراکین نے کراچی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کی بڑی تعداد میں تصاویر اٹھا رکھی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کے پرچم تھامے ہوئے تھے، اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی اپنی پارٹی کے پرچم لہرائے، ممبران میں بھی زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی کا میئر منتخب ہونے والے کو زبردست اپوزیشن کا سامنا ہوگا اور کونسل کے منعقد ہونیوالے اجلاس میں گہما گہمی اور سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
اہم خبریں سے مزید