• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، گجرات کو ڈویژن بنانے کیخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےگجرات کو ڈویژن بنانے کیخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے وزیرآباد اور احمد پور چٹھہ کی تحصیل کا درجہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا ، عدالت نے نگران حکومت کے پنجاب ڈویژن اور اضلاع کا درجہ واپس لینے کے نوٹیفکیشنز بھی کالعدم قرار دیئے ،عدالت نے دائر کی گئی ایک ہی نوعیت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں ،درخواست گزاران کے وکلاء مبین الدین قاضی اور سلمان ٹیپونے موقف اپنایا کہ گجرات ،وزیرآباد اور دو تحصیلوں کو منتخب حکومت نے ڈویژن، اور ضلع کادرجہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید