• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزموں کی گرفتاری، مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنائی جائے، آر پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )آر پی اوسید خرم علی نے کہاہے جرائم برخلاف املاک میں ملزموں کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے ۔ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجر موں کوگرفتارکیاجائے۔ عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر سے جواب طلبی کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار ریجنل پولیس آفیسر نے اپنی صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی کرائم میٹنگ کے دوران کیا ۔ آر پی او نے کہاکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم چلائی جائے ۔دریں اثناءسید خرم علی نے ضلع اٹک کا دورہ  بھی کیا ۔ انہوں نے    تھانہ صدر اٹک،تحفط سنٹر  اور پولیس خدمت مرکز کا   معائنہ کیا۔آر پی او راولپنڈی نے ضلع بھر  میں  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
اسلام آباد سے مزید