• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ، لیڈی ڈاکٹر جاں بحق، نوجوان نالے میں ڈوب گیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں لیڈی ڈاکٹر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اور بیٹا اور بیٹی زخمی ہو گئے۔تھانہ ہمک کے علاقے کاک پل کے قریب گندم سے لدا ٹرک ایل ڈبلیو این 5943 عقب سے کار میں ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ارم رباب جاں بحق، بیٹا علی شہزاد اور بیٹی مناہل رضا زخمی ہو گئے۔ ادھر آئی ٹین ون کا18 سالہ رہائشی سرخاب اپنے دوست بلال صابر کے ہمراہ پھلگراں میں برساتی نالے پر نہانے آیا اور پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید