• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ کیس، عمران خان سے نیب ٹیم کی 4 گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد( ایوب ناصر ) تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے رو برو پیش ہوئے جہاں تفتیشی ٹیم کے ارکان نے 190 ملین پاؤنڈ زنیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سیٹلمنٹ کیس میں ان سے چار گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اورانکے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیااور انہیں دوبارہ طلب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوت ساتھ لانے کا حکم دیا ، القادر یونیورسٹی کیلئے عطیات،افراد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا،تفتیشی ٹیم نے 19کروڑ پاؤنڈز کی پاکستان منتقلی ، کابینہ اجلاس ، رقم کی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے سمیت القادرٹرسٹ یونیورسٹی کیلئے ریاض ملک کی طرف سے ساڑھے چار سو کنال اراضی ، عمارت کی تعمیر کے اخراجات کے حوالے سے 10 نکاتی سوالنامہ سابق وزیر اعظم کے حوالے کیا ، ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے القادر یونیورسٹی کیلئے موصول ہونیوالے تمام عطیات اور عطیہ کرنیوالوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

اہم خبریں سے مزید