• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ الیکشن‘PP کامیاب‘ PTI کو شکست‘ ن لیگ کا دھاندلی کا الزام

مظفرآباد(ٹی وی رپورٹ)غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہونے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب ‘تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‘ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی حنا پرویزبٹ نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نےٹھپے لگانےوالا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا،دھاندلی نا منظور۔ تفصیلات کے مطابق ایل اے 15باغ کےضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا القمر نے 25755ووٹ سے فتح اپنے نام کر لی مسلم لیگ ن کےمشتاق احمد منہاس 20485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کےکرنل ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے۔آصف علی زرداری نے جیت پرضیاء القمر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے، ہم نے پہلے بھی پاکستان کو بچایا ہے، ہم اب بھی ملک کو سنواریں گے۔
اہم خبریں سے مزید