اسلام آباد (خبر نگار) صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں مقتول کی والدہ نے عمران خان، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جمعرات کو ارشد شریف کی والدہ نے اپنے وکیل شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس میں ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت مذکورہ افراد کو تفتیش میں شامل کر نے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کو شامل تفتیش کر کے قتل سے متعلق شواہد حاصل کئے جائیں۔