• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9مئی واقعات، تحقیقات کا دائرہ اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)حکومت نے 9مئی پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا دائرہ کار اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500اوورسیز پاکستانیز کی شناخت ہوگئی ہے۔نجی ٹیوی کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف9مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات کے سلسلے میں کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید