لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے 9مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کردی ، نبیل رشید نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو سوشل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے۔