کراچی( اسٹاف رپورٹر) رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کے شیڈول کا اعلان پیر تک متوقع ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس اہم ایونٹ میں حصہ لے گی، اس کا بھارت کے ساتھ میچ چنئی میں رکھا جائے گا،پاکستان نے احمد آباد کے نریندر مود ی اسٹیڈیم میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی سی سی حکام سے اتوار کومیٹنگ شیڈول ہے، جس کے بعد پیر تک ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے باقی میچز بنگلور اور کولکتہ میں ہونے کا امکان ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلےمیں رسائی کے بعد گرین شرٹس کا میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو گا۔پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلے گا۔