• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری تنصیبات پر حملے، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پی ایف یو جے(ورکرز)

اسلام آباد ( وقائع نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز ) کے صدر پرویز شوکت اور سیکرٹری جنرل شاہد علی نے 9 مئی کو کور کمانڈ رلاہور ،جی ایچ کیو راولپنڈی ، میانوالی بیس اور پشاور میں عسکری تنصیبات پر حملوں کو شدید مذمت کی اور کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورانہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ گرفتار شدہ لوگوں کی فہرست کی خود جانچ پڑتال کریں تاکہ کوئی بے گناہ زد میں نہ آجائے ،انہوں نے حالیہ کور کمانڈر کانفرنس کے اس فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کی کہ ملک کو خطر ناک معاشی اور سیاسی صورتحال نے نکالنے کیلئے اپوزیشن اور حکومتی جماعتیں مذاکرات کریں۔

ملک بھر سے سے مزید