لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایمرجنسی میں ڈیتھ آن ارائیول جیسی ہے۔تحریک انصاف کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے، ہر سیاسی شخصیت کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق ہے، آئین کے مطابق چلنا ہے تو الیکشن کرانے پڑیں گے،بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق ہوا،عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کوانسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے 12ماہ کا بجٹ دیا جبکہ پنجاب نے 4ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا۔