اسلام آباد، لاہور (نمائندگان جنگ) وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان پہنچا،حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے ٹیکس فری اورمتوازن بجٹ پیش کرناقابل ستائش ہے،معیشت کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، یہ سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے، میثاق معیشت عوام کی خوشحالی اور ترقی کا واحد راستہ ہے،غیر یقینی صورتحال پیدا کی جیسا کہ ملک ایک سال سے زیادہ عرصہ تک مشکلات کا شکار رہا،وزیراعظم سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے موسم گرما میں لیسکو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی، چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعما ن کی نگرانی میں ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویثرن اور سیکریٹری ٹو پی ایم پر مشتمل کمیٹی چیئرمین کے اشتراک سے مسائل کا حل کریگی۔شہباز شریف سےرانا مشہود ،میاں مرغوب مجتبیٰ شجاع ،غلام عباس، عبدالغفار ڈوگر،مہوش سلطانہ نےبھی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال ودیگرامورپرگفتگوکی ،گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اوربحالی ، عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور جیو سٹرٹیجک تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسلسل چیلنجز کے پیش نظر آئندہ مالی سال کا بجٹ بنانا خاص طور پر ایک مشکل کام تھا، بجٹ معیشت کی طویل المدتی بیماریوں کے ٹھیک کرنے کے عمل کی شروعات کی نمائندگی کرتا ہے، مخلوط حکومت نے ان شعبوں کو ترجیح دی ہے جو اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معیشت کو خودکفیل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔