کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹاس جیت کر بھارت کوبہادری کا مظاہرہ کر نا چاہیے تھا۔ بھارت کے لیے تمام مشکلات کا سبب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بنا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں فرنچائز کرکٹ کھیلنی ہے یا ملک کےلیے کھیلنا ہے۔ اگر ان کی ترجیح فرنچائز کرکٹ ہے تو یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھول جائیں۔ بھارتی لیجنڈ سنیل گاوسکرنے کوہلی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ اتنے اہم موقع پر انھیں ایساسٹروک نہیں کھیلنا چاہیے تھا۔