• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کیمپ میں ٹریننگ جاری، فٹنس اور خوراک پر بھی توجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں قومی کرکٹرز کے کیمپ میں ٹریننگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔کھیل کی مہارت کے ساتھ فٹنس اور خوراک پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ گرم موسم کی مناسبت سے کرکٹرز کی خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ٹیم کے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی انرجی کی بحالی کے مطابق خوراک دی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی ضرورت کے مطابق انہیں ہر سیشن کے لئے تیار رکھ رہے ہیں۔ گرمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پہلے انہیں کارپوہائیڈریٹس اور پاسٹا ڈشز دیتے ہیں۔ شام کے وقت کھلاڑیوں کو پروٹین ڈشز دیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ سری لنکا کے موسم کی مناسبت سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید