• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کیخلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، مریم نواز

شجاع آباد (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، ن لیگ کو توڑنے والے کی اپنی جماعت اتنی رہ گئی ہے جو ایک چنچگی میں بھی آجائیگی، 26سال کی محنت کرکے پارٹی بنانے کی بات کر نے والے کی پارٹی 26منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی، جسکے جہاز میں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں واپس گئی ہے، فتنہ انجام کو پہنچ گیا، اب اس کو ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئیگا، ن لیگ کو رلانے والے با جماعت دھاڑے مار مار کر رو رہے ہیں، نواز شریف نے بار بار چھینی ہوئی حکومت واپس چھینی ہے، اب بھی ایسا ہی ہوگا،نومئی کے واقعہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے ،شہداء کی توہین کر نے والوں کا قوم پیچھا کریگی اور چین نہیں رہنے دیگی، شہداء کی یاد گاروں کو جلانے والے کسی معافی، رعایت یا کسی رحم کے مسحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ اقتدارکیا ہاتھ سےگیااس نے ملک کو جلا دیا، 9 مئی کے واقعات کی تکلیف ہوئی مگر اچھا ہوا ملک دشمن پہچانا گیا، انتشار اور فتنہ انجام تک پہنچ گیا، نواز شریف سے3بارغیرآئینی طریقے سے حکومت چھینی گئی لیکن انہوں نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی، نواز شریف نے کبھی ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا،درد تو اس کو ہو گا جو ملک کا بیٹا ہو گا۔جو ملک بناتا ہے کیا وہ اسے جلا سکتا ہے، جنہوں نے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے وہ انہیں نہیں جلا سکتے، لیگی قیادت نے کبھی نہیں کہا ملک میں آگ لگا دو، کئی بار ظلم کیا گیا مگر جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا، شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، ایک شخص اقتدار سے محروم ہوا تو اصلیت سامنے آگئی۔

اہم خبریں سے مزید