• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان سے ٹھٹھہ اور بدین کو زیادہ خطرہ، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سمندر ی طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے ساحلی آبادی کے انخلاء کا منصوبہ بنا لیا ہے‘ زیادہ خطرہ ٹھٹھہ اوربدین کو ہے‘ آٹھ سے نو ہزار خاندانوں کو محفوظمقامات پر منتقل کرنا پڑے گاجس کیلئے فوج سے بھی بات کی ہے‘ پہلی بار بجٹ تقریر آرام سے ہوئی اور میرا گلا بھی ٹھیک رہا‘پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کی خدمت کرتی ہے اس لیے ووٹ ملتے ہیں‘تعلیم، صحت اور بلدیات کیلئے 800ارب روپے مختص کیے ہیں‘بلاول بھٹو اگر وزیر خارجہ نہ ہوتے تو پاکستان کو امداد نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اطہارانہوں نے وزیراعلی ہاؤس کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نےکام کیا ہے، آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ گھر مالکانہ حقوق پر دیے جائیں، اگلے دو تین ماہ میں گھروں کے منصوبے پر گراؤنڈ پر کام ہوتا نظر آئے گا‘انہوں نے کہا کہ طوفان سے 80کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوا چلے گی اور 25فٹ اونچی لہریں ٹکرائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید