• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات کے انعقاد کے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے، کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان محمد حامد سعید بھٹی نے انٹر پارٹ (ون) کے امتحانی سینٹرز کے سپرینٹنڈنٹ سمیت دیگر عملے کو ہدایت کی ہے کہ سوالیہ پیپر کسی بھی صورت آؤٹ نہیں ہونے چاہئیں، امتحانی سینٹر کی حدود میں موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے، اسی طرح امیدواران کو پرچے کے حل کے لیے پورا ٹائم دیا جائے، امتحانی سینٹر میں بوٹییا پوچھ گچھ کر پرچہ حل کرنے والے امیدواران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، امتحانی سینٹر کی حدود میں سو گز کے فاصلے تک دفعہ 144 نافذ ہو گی،غیر متعلقہ افراد امتحانی سینٹرسے دور رہیں،ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید