• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیجنگ (جنگ نیوز)2022ء کی قطر فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لائنل میسی آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف دو ستانہ میچ کھیلنے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے جہاں چینی مداحوں کی جانب سے ان کا شدت سے انتظار رہا ۔ میسی کے ساتھ ڈنر ، ڈرنکس اور ساتھ سیلفی بنانا ان کا خواب رہا ۔ جس کی فی کس قیمت 42ہزار ڈالرز لگائی گئی ۔ لیکن چینی پولیس نے خبردار کیا کہ میسی کے دورے کو گھیرے کی اسکینڈ لزمیں سے ایک ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف بیجنگ میں دوستانہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔جس پر میسی کے لیے جنون سے فائدہ اٹھانےکےلیے ٹکٹ بلیک میلرز اور اسکینڈلز کو ہوا دینے والے خاصے بے چین ہیں ۔بیجنگ پولیس نے بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے ایک اشتہار سے خبر دار کیا ہے ۔ جس میں تین لاکھ یو آن 42ہزار ڈالرز میں عوض میسی کی رفا قت میں ایک شام کا اشتہار دیا گیا ہے ۔اور مداح اس کےلیے تیار بھی ہیں ۔ میسی کا چین میں استقبال ایک راک اسٹار کی طرح کیا گیا ہے ۔5ہزار یو آن کی مالیت کے اسٹیڈیم پاس، دستخط شدہ جرسی اور فرنٹ سیٹ کی مشکوک پیشکش بھی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید