کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ سمیت 17ملزمان کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فون ،گھڑیاں ،اسلحہ ، ایرانی پیٹرول، اور قمار بازی کے آلات قبضے میں لے لئے۔ پولیس کے مطابق منظور شہید پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اشتہاری ملزمہ مسماۃ(ر) کوتھانہ نیو سریاب پولیس نے پیر محمد کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر لئے، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم فتح محمد اور اکرام کے قبضے سے چھینا گیا موبائل اور گھڑی برآمد کر لی پولیس تھانہ انڈسٹریل نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عبداللہ ،زین اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد، کو گرفتار کرکے 90لیٹر ایرانی پیٹرول قبضے میں لے لیا پشتون آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5قمار بازوں محمد آصف،نصیر احمد، ولی جان، دلدار،شفیع محمد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگے 26ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے ایک اور کاورائی میں 3نا مزد ملزمان جان محمد، عنایت، اور اسلم کو گرفتار کر لیا۔