• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کے فروغ کیلئے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہاہے کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے ٹیلنٹ ہنٹ پر بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی میں 18 جون کو 15 سے 25 سال کے نوجوانوں کے ٹرائل ہونگے جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباءسمیت شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹرائلز کو کامیاب کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے زکریا یونیورسٹی اور سپورٹس گراؤنڈ میں کیمپ لگے گا جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ شہریوں کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔
ملتان سے مزید