• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے خاتون سمیت 13ملزمان گرفتار‘جعلی کرنسی واسلحہ برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پو لیس نے مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 13ملزمان کو گر فتار کر کے جعلی کرنسی اور اسلحہ بر آمد کر لیا پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسراور ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن کی ہدایت پر پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے قیوم عرف شنگو کو گرفتار کر کے 25ہزار روپے جعلی پاکستانی نوٹ برآمد کرلئے جبکہ اقدام قتل کے ملزمان نقیب شاہ اوراختر محمد کو مطلوب ملزمان پروین ،بشیر ‘شہزاد، ناصر، حضرت اللہ ،شعیب احمد اورابوبکر کو گر فتار کر کے ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 کارتوس برآمدکر لئے ۔ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت کو گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی ملزم جعل سازی اور دھوکہ دہی سے نان کسٹم گاڑی کے لئے جعلی رننگ پیچ اور نمبر پلیٹ بنارکھی تھی جبکہ مطلوب ملزمان نصیب اللہ اور سحر گل کو گرفتار کر کے یو پی ایس ایل ای ڈی و دیگر گھریلو سامان برآمد ہوکر لیا۔
کوئٹہ سے مزید