لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ہے، الیکشن 60یا 90دنوں میں ہوں پی ڈی ایم ٹوٹے گی،کراچی میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم کے خلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے، کیش گروپ جیتے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں پر بغیر وارنٹ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، میرے ملازمین کے بازوتوڑ دیئے۔