کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوراج تاحال جاری۔ درخشاں تھانے کی حدودڈیفنس فیز 5 شاہین سگنل پر مسلح ڈ اکوؤں نے سابق چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت آغا رفیق کو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا ، ذرائع کے مطابق ملزمان سابق چیف جسٹس آغا رفیق کی فیملی سے موبائل فون اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ ملزمان نے سگنل پر سابق چیف جسٹس کی گاڑی سمیت سگنل کھلنےکا انتظار میں کھڑی ہو ئی متعدد گاڑیوں میں موجود شہریوں سے بھی لوٹ مار کی ۔