• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ کا باقاعدہ اجراء

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ ملتان کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں بتایا گیاکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا۔ حج نیوٹریشن گائیڈ مقدس فریضہ کے لیے سفر کرنے والوں کو غذائی مسائل سے بچائے گا۔ سول ایوی ایشن کے تعاون سے حاجیوں کے لیے تاریخ کا پہلا غذائی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔حج پر جانے والے مسافروں کو مکمل غذائی ہدایات پر مشتمل نیوٹریشن گائیڈ کٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ ملتان ائیر پورٹ سے 3 فلائٹس میں 1072جانے والے مسافروں کو نیوٹریشن کٹس دی جائیں گی۔ ملتان سے 26 پروازوں میں 7ہزار 343مسافر سفر حج پر روانہ ہو ں گے۔ دوران حج پانی کی کمی سے بچنے اور خود کو تندرست رکھنے کے لیے نیو ٹریشن گائیڈ کٹ بھی دی جارہی ہے۔ اسی طرح جامعہ زکریا میں سیف فوڈ زون کا افتتاح بھی کردیا گیا۔ پنجاب کے تمام گیٹڈ سوسائٹیز اور ٹاؤنز میں سیف فوڈ زون بنائے جائیں گے۔ سیف فوڈ زون کا مقصد سوسائٹیز میں آنے والی اشیائے خورونوش کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنانا ہے۔
ملتان سے مزید