کوئٹہ(پ ر) وڈیرہ شیر باز خان پوادی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کا مشترکہ فیصلہ ہوا تھا کہ یونین کونسل پژہ میر نصیب اللہ مری پینل کے حق میں ہوگاجس کیلئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کیاگیا مگرافسوس گزشتہ دنوں میرے بڑے بھائی میر بلخ شیر پوادی نے اپنے فرزندوں کے ہمراہ مخالف پینل سے وائس چیئرمین کے لیئے اتحاد کرلیا لیکن ہم اب بھی میر نصیب اللہ مری پینل کے ساتھ کھڑے ہیںمیرا نئے اتحاد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں میرے خون کا رنگ ابھی سفید نہیں ہوا میں اپنے وعدے پر قرآن کے ساتھ کھڑاہوں انہوںنے بیان میں کہاکہ قرآن پاک کیلئے دس 10خون تک معاف کردئیے جاتے ہیں مگریہاں نئے اتحاد کیلئے سب کچھ فراموش کرادیاگیا مگرہم مشکل وقت میں میر نصیب اللہ مری کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی عوام دوست پالیسیا ں کسی سے پوشیدہ نہیں عام انتخابات میں اپنے حمایتوں کے ساتھ میر نصیب اللہ کا ساتھ دینگے ۔