اسکردو (نثار عباس نامہ نگار) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان نے ذہنی صحت سے متعلق بروقت، قابل رسائی اور راز دارنہ مدد فراہم کیلئے آغا خان میڈیکل سنٹر گلگت نے (تسکین) ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے برین اینڈ مائنڈ انسٹیٹیوٹ اور ایک غیر منافع بخش ادارے تسکین کی جانب سے شروع کئے گئے اس ہلیپ لائن سے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور مشاورت میں مدد ملے گی اور خودکُشیوں کے بڑھتے واقعات پر قابو پایا جا سکے گا۔