کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کی کھل کر مخالفت کردی، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کو کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کیلئے خط پیش کردیا۔ بدھ کو اسلام آباد میںمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو کے الیکٹرک کی اجارہ داری اور ناقص کارکردگی پر خط پیش کیا۔