اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان جمعرات (22 جون) کو لندن میں ایک اہم ملاقات ہوگی جس میں ان کے درمیان اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
جس میں 9 مئی مقدمات/پی ٹی آئی چیئرمین سمیت فوجی عدالتوں میں ٹرائل، انتخابات کے شیڈول پر بات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم جمعہ کو وطن واپسی سے قبل لندن میں قیام کریں گے۔
شہباز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور توقع ہے کہ وہ پارٹی الیکشن میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو جائینگے۔
شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے۔ ان انتخابات کے دوران نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر متفقہ طور پر پارٹی کا قائد مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، نواز شہباز بات چیت میں آئندہ عام انتخابات اور اس کے شیڈول کے ساتھ انتخابات کے تناظر میں حکمران اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی انتظامات بھی زیر بحث آئیں گے۔