اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے فرانس کا دورہ کرینگے جہاں وہ پیرس میں نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کیلئے سربراہی کانفرنس میں شریک ہونگے۔ 20 اور 23جون کو ہونے والی کانفرنس میں اہم عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان ان رہنماؤں سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں عالمی صورتحال کے تناظر میں وہ خطے کی صورتحال اور بالخصوص پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔