• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، وکیل قتل کیس، عمران کیخلاف ایف آئی آر ختم کرنیکی درخواست خارج

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم ورہنماپاکستان تحریک انصاف عمران احمد خان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست خارج کردی۔ سابق وزیراعظم نے یہ درخواست ایف آئی آر نمبر 44/2023ختم کرانے کے لئے دائر کی تھی جوعبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل پر ان کے خلاف مقتول کے بیٹے سراج احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے درج کروائی گئی تھی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اخترافغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے حکم جاری کر تے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر44/2023 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ وقوعہ کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش جے آئی ٹی / تفتیشی افسر کی جانب سے ہو نا باقی ہے اس مرحلے پرتفتیش کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا درخواست گزار سابق وزیراعظم کے وکیل کے مطابق عمران خان مذکورہ بالا ایف آئی آر میں پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے 19 جون2023 تک حفاظتی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید