• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے فضل الرحمٰن اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقاتیں

لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ و امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمٰن ، پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سید نوید قمر، شیری رحمان، سید خورشید شاہ شامل تھے، وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو بھی وفد کا حصہ تھے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں جس میں وفاقی و کے پی کے بجٹ، فاٹا ضم شدہ اضلاع ،آئندہ انتخابات، سیاسی و دیگر امور پر گفتگو کی گئی، وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید