کرا چی(پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میئر کراچی انتخاب کا نتیجہ زورزبردستی سے بدلا گیا۔ 1977میں امیدواران اغوا کر لئے گئے تھے، وہی تاریخ ایک دفعہ پھر دہرائی گئی۔ اس بارے میں الیکشن کمیشن اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے اور گلی کوچوں اور سڑکوں پر بھی موجود ہوں گے۔یہ جمہوریت کی تاریخ اور کراچی کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن تھا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ میئر کراچی انتخاب کا نتیجہ زورزبردستی، پولیس گردی اور سیاسی دہشت گردی کے زور پر بدلا گیا، 3 لاکھ ووٹ والے کو جتوایا اور 9 لاکھ والے کو ہروا دیا گیا، 70 کے الیکشن میں 81 ووٹ والوں نے 161 ووٹ کا مینڈیٹ نہیں مانا تھا۔