• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی جنرل کونسل اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد (طاہر خلیل /ایوب ناصر ) سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا مگر وہ شریک نہیں ہوئے ۔ کونسل کے بعض ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد انہیں نائب صدر کے طور پر نامزد کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر بنائے جانے کے بعد پارٹی کی سینئرنائب صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ری ایمرجنگ پاکستان کے نام سے مختلف شہروں سیمینارز میں شرکت کرکے ملکی معاملات کےحوالے اپنا ایک نقطہ نظر پیش کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید