• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں نوزائیدہ بچوں کو ڈبے والے دودھ کی چیک آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان شہر میں میڈیکل سٹورز پر نوزائیدہ بچوں کو پلانے والے دودھ کے ڈبوں کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان سے چیک کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عام مارکیٹ میں میڈیکل سٹورز پر جو نوزائیدہ بچوں کو پلانے والے دودھ کے ڈبے فروخت کئے جاتے ہیں ان کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں اور اس کو چیک بھی کروایا جائے کہ آیا ان دودھ کے ڈبوں میں دودھ کے اجزا شامل بھی ہیں کہ نہیں اور یہ انسانی صحت کے لئے کس حد تک مفید ہیں ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر شاہ رکن عالم ٹاون راو ساجد محمود خان نے ڈسٹری بیوٹر یو ڈیل سے مختلف دودھ کے ڈبے حاصل کر کے تجزیہ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان بھجوا دیئے ہیں ۔
ملتان سے مزید