• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیوں میں انٹری گیٹ پر جانور چیک اور سپرے کیا جائے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے جی ٹی روڈ مویشی منڈی اور رنگ روڈ مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر سید معصوم شاہ، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹر رحمان خٹک، ٹی ایم اے چمکنی کے ٹی او آر حسن فرازاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو منڈیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی مویشی منڈیوں میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران موجود رہیں اور منڈیوں میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور انٹری گیٹ پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹر نری ڈاکٹر جانوروں کو چیک کریں اور انٹری پوائنٹ پر تمام جانوروں پر سپرے کیا جائے اور منڈیوں میں صفائی کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود رہیں تاکہ سکیورٹی سمیت ٹریفک کی روانی میں بھی خلل نہ پڑے۔
پشاور سے مزید