• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) خسرہ سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں چھ روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور ٹیکسلا کی 42یونین کونسلوں میں 19سے 24جون تک مہم چلائی جائے گی۔ راولپنڈی سٹی کی 19،راولپنڈی کینٹ کی 8، راولپنڈی صدر تحصیل کی 10اور ٹیکسلا کی5متاثرہ یونین کونسلوں میں چھ سے59ماہ کےدو لاکھ 62 ہزار363بچوں کو ٹیکے لگیں گے ۔ذرائع کے مطابق خسرہ سے راولپنڈی میں اب تک 8اموات ہوچکی ہیں۔ رواں برس ضلع راولپنڈی میں256بچے خسرے کا شکار ہوئے ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا تھارٹی راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن(ڈی ایس وی) اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن (اے ای وی) کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث خسرہ پھیلا ہے۔خسرہ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ صحت پنجاب کے حکام بھی چھان بین کیلئے راولپنڈی آئے تھے۔
اسلام آباد سے مزید