• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے انتخابات کیلئے اجلاس بلایا جائے، حنان خان بازئی

کوئٹہ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام صدر ملک حنان خان بازئی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری اجلاس بلا کر آئینی و مشاورت سے صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں غیر آئینی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنا پارٹی دشمنی کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران اتفاق ا اتحاد اور مشاورت سے تنظیم سازی کو مزید فعال کریں ، انہوں نے کہا کہ خالی پوزیشن پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے تمام عہدیداران نے آئین و منشور کی روشنی میں مشاورت ، اتفاق او اتحاد سے میرٹ، نظریے اور کارکردگی کی بنیاد پرصدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا ہے اس سلسلے میں قائم مقام جنرل سیکرٹری کو میں بذریعہ خط ہدایت جاری کرچکا ہوں کہ وہ عہدیداران کا اجلاس بلا ئیں جسمیں آئینی طور پر انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں غیر آئینی و غیر مشاورتی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں بلکہ پارٹی دشمنی کے مترادف ہے اس وقت پارٹی میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید