• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! ہماری دنیا میں ایسی چیزوں کی کمی نہیں جو اپنےجسامت کے لحاظ سے سب سے بڑی کہلائی جاتی ہیں ان کو دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے ان ہی میں سے چند کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں، جنہیں پڑھ کر اور اُن کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی یقیناََ حیران ہوجائیں گے۔

سیکیویا ٹریز

سیکیویا نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے درخت ہیں۔ اوسطاً ان درختوں کی لمبائی 160 سے 275 فٹ تک ہے اور ان کی چوڑائی 20 سے 26 فٹ ہوتی ہے۔ ان درختوں میں ایک ساڑھے تین ہزار سال پرانا درخت بھی موجود ہے اور یہاں کے درختوں کی عمر کا تعین ان کی چھال پر بنے دائروں سے ہوتا ہے۔

سلار ڈی یونی سالٹ

چار ہزار اسکوائر میل سے زائد علاقے پر پھیلا سلار ڈی یونی سالٹ دنیا میں نمک کا سب سے بڑا میدان ہے۔ بولیویا کے اس مقام پر پہنچ کرانسان کو لگتا ہے کہ زمین اور آسمان ایک دوسرے سے مل رہے ہیں اور یہ نظارہ حواس پر جادو سا کردیتا ہے۔ بادلوں و آسمان کو اپنے سر کے اوپر دیکھنے کے ساتھ ساتھ پیروں کے نیچے دیکھنا زندگی کا سب سے حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوتا ہے اور دنیا صحیح معنوں میں الٹ پلٹ نظر آتی ہے۔

گرین لینڈ

دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ کہلاتا ہے اور یہ دنیا میں سب سے کم آبادی رکھنے والا ملک بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس جزیرے یا ملک کا بڑا حصہ برف سے ڈھکا رہتا ہے اور اس کو گرین لینڈ کا نام یہاں آنے والے اولین اسکینڈے نیوین رہائشیوں نے دیا تھا۔