• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے پر اختلاف، شاہد خاقان ای سی سی کی رکنیت سے مستعفی، ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ )آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے پراختلافات کے باعث سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان کا مؤقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید