پشاور ( وقائع نگار)پشاورسمیت پاکستان کے چار دیگر شہروں سے فلم کے شوقین افراد کو دوسرے یورپین فلم فیسٹول میں یورپین سنیماسے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع ملے گا 24جون تک جاری رہیگا۔یورپین فلم فیسٹول ایک ایسا فیسٹیول ہے جو فلم سازوں، فنکاروں اور سینما کے شوقین افراد کو اکٹھا کرے گا۔ یہ فیسٹول پاکستانی ناظرین کو یورپین سنیما کی دنیا کو دریافت کرنے کا موقع اور ان کیکلچر اور سماجی مسائل کی جھلک دے گا، جو جدید یورپی معاشروں کی تشکیل کرتے ہیں۔ پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کا اس حوالے سےکہنا ہے”یورپین یونین میں ہم فلم سازی کو ایک ایسا ذریعہ سمجھتے ہیں جو ایسے موضوعات کو سامنے لاتا ہے جنہوں نے ہمارے معاشرے کو گھیرا ہوا ہے۔سینما کرداروں کی فرضی دنیا اور ذہنوں میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ہم سے مختلف زندگی گزارتے ہیں۔یہ ہمیں مختلف نظرئے سے دنیا دکھاتا ہے اور ہمارے اندر دوسروں کے لئے احساس کا جذبہ پیدا کرتا ہے - فیسٹول میں ایسی منفرد اورفکر انگیز فلموں کامجموعہ ہے جن میں متعدد موضوعات جیسے کہ صنفی مساوات، نسلوں کے مابین تعلقات، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق پر فیچرز اورمختصر دورانیہ کی فلمیں شامل ہیں۔ متعدد فلمیں مشترکہ پروڈکشن ہیں جو مختلف یورپی ممالک کے پیشہ ور افراد اور تنظیموں کے اشتراک سے ممکن ہوئی ہیں۔ ʼʼفلموں کی سکریننگ کے بعد بحث مباحثہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی فلم ساز، فنکار، مصنفین اور ماہرین تعلیم مطابقت کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔پشاور میں منیزہ ہاشمی،سرمد کھوسٹ، ڈاکٹر فیض اللہ جان، سمیعہ شکیل تبصرہ کریں گے جس کا موضوع ہے ʼʼآپ، میں اور دوسرےʼʼ- فیسٹول میں ابھرتے ہوئے پاکستانی فلم سازوں کے لئے ماسٹر کلاسز بھی منعقد کی جارہی ہیں جن کی ٹرینر ایوارڈ یافتہ فلم ساز کنول کھوسٹ ہونگی۔فیسٹول کا ایک اور دلچسپ فیچرانٹرایکٹو نمائش ہے جس میں ڈبنگ اور ویڈیو کمپوزٹنگ بوتھ کے علاوہ، سرمد کھوسٹ کا تیارکردہ ایک بوتھ بھی ہے جس کا عنوان ہے ʼʼمنڈواʼʼ- اس میں پاکستانی سینما کے 75 سالوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے