• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد تنظیموں میں اندرونی اختلافات بی ایل ایف کا کمانڈر نواز رند ہلاک

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان کا ایک اور دشمن جہنم واصل ، کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی، عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا جو 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا ، نواز رند سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھاسابق سربراہ کالعدم بی این اے گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے بلوچ علیٰحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے انٹیلیجنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباؤ کا شکار ہیں گھیرا تنگ ہونے سے دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں، کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا ملک دشمنوں کواب سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا ، امید ہے اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشتگردی میں واضح کمی آئیگی۔

اہم خبریں سے مزید