ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ)پی ڈی ایم کے سربراہ و مرکزی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن ٰنے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی کے سرپرست اور فائدہ اٹھانے و الوں کا ہمیں علم ہے، پسماندہ علاقہ دامان اور خطے کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیاتھا وہ بیرونی ایجنٹوں نے ملکی معیشت کو جام کرکے روک دیا ، 2018کے دھاندلی کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں اور اس دھاندلی سے فائدہ اٹھانے والے بھی معلوم ہیں ،جو اسرائیل کے حامی وہی عمران خان کے حمایتی ہیں ، پی ٹی آئی والے ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ ہمارا تو ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں ، ہم نے ملک میں 14ملین مارچ کئے جن میں سے ایک ملین مارچ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہوا ،ہمارے تاریخی جلسے ہوئے لیکن اس میں کوئی گملا یا پتہ نہیں ٹوٹا، ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ، بلکہ سپریم کورٹ کے گملوں کی بھی حفاظت کی ، ہم نے اختلاف کیا لیکن ریاست کی حدود کو سمجھا ،لیکن آپ نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کورکمانڈرز کی رہائشگاہ اور قلعہ بالا حصار پر حملہ کیا ریاست کےلئے قربانی دینے والے سپوتوں کی یادگاروں کو بھی نہیں بخشا۔