کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے بینک کی کیش وین لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے دھوراجی چوک بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بینک کیش وین لوٹنے والے مرکزی کردار ایاز علی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ سال 2021 میں مین جوڑیہ بازار پر wakenhut کی کیش وین جو کہ بینک کو کیش فراہم کرتی ہے سے 50 لاکھ روپے لوٹے تھے جسکے بعد وہ راولپنڈی فرار ہو گیا تھا۔