کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) سرکلر روڈ رحیم کالونی میں ایک شخص نےخودکشی کر لی، پولیس کے مطابق سرکلر روڈ کے علاقے رحیم کالونی کے رہائشی شاہ زیب نے گزشتہ شب خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمی کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں کے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا کہ بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کی۔مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔