• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برے وقت کے ساتھی بھی کہتے ہیں کب تک قرضے لیتے رہیں گے، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہوگی، مدد کرنے والے ممالک پر الزامات سے بڑی محسن کشی کیا ہوگی؟ قومیں وہی کامیاب ہیں جو قرض لے کر اسے کامیابی کے ساتھ واپس کر دیں، چین بغیر کسی شرط کے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے ،ماضی میں بعض لوگوں نے ایسی بے جا باتیں کی جس سے چین ناراض ہوا،پاکستان پر قرضوں کا بہت بڑا بوجھ ہے، مختلف ادوار میں قرضوں کی بھرمار کی گئی، پاکستان جلد مشکلات سے نکل جائیگا،ملک کا کھویا ہوا وقار واپس دلائینگے،اتحادیوں کیساتھ ملکر ترقی کا سفر جاری رہیگا، اپنے قدرتی وسائل سے استفادہ کرکے خود کفیل بن سکتے ہیں،وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں کوئی ہنر ہوتا ہے، نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوارہے ہیں، پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ہم نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دیئے کلاشنکوف نہیں،وہ عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم نیشنل انوویشن ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید