راولپنڈی ( آن لائن ) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) حمود الزمان خان نے دفاعی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ میری ٹائم تعاون کے ایم او یو پر دستخط کیے۔ایرانی نائب وزیر دفاع نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزارت دفاع کے مطابق سیکرٹری دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر استوار ہوتے رہیں گے۔