کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو حکمت عملی لے کر چل رہے ہیں اس سے اتفاق نہیں کرتا ، پی ٹی آئی میں مائنس ون ہوگا تو پارٹی ہی نہیں رہے گیان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ، پاکستان پر اس وقت جو خطرناک وقت آیا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتا ہوں اس وقت ملک جس نہج پر ہے سب کو د و قدم پیچھے ہٹنا ہوگاحل نکالنا ہوگاورنہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔۔سیکریٹری جنرل کا کام حکمت عملی پر عمل کرنا ہے اختلاف ہوتا ہے تو عمل نہیں کرتا۔