• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (اے ایف پی) فلسطینی مجاہدین گروپوں گروپوں اسلامی جہاد اور حماس کے رہنماؤں نے پیر کو تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے جیساکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہلاکت خیز تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں سے پہلے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسلامی جہاد کے سربراہ زیاد النخالہ کا استقبال کیا جبکہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے نئے مقرر کردہ سیکرٹری علی اکبر احمدیان سے بات چیت کی ۔ نور نیوز ویب سائٹ کے مطابق احمدیا ن نے ہنیہ سے کہا کہ فلسطین پر 75 سال سے جاری قبضے کو ختم کرنے کا سب سے موثر طریقہ مزاحمت ہے۔ نخالہ گزشتہ ہفتے سے ایران میں ہیں اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور رئیسی سمیت اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید